علی گڑھ،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دو مشتبہ اور بے قصور’’ مجرموں‘‘ کے ساتھ فرضی انکاؤنٹر کے تحت تنازعہ نے جمعہ کو نیا موڑ لے لیا۔ پولیس نے انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس میں اکثر و بیشتر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جے این یو کے طلبا لیڈر ہیں۔ان کارکنوں پر الزام لگا ہے کہ انہوں نے 22 سالہ مستقیم کی ماں اور دادی کو اغوا کیا تھا۔ مستقیم گزشتہ ہفتہ فرضی انکاؤنٹر میں جاں بحق ہو گیا تھا۔معاملہ کل اترولی تھانے میں درج کیا گیا۔ تحریر بجرنگ دل کے سیکرٹری رام کمار آریہ اور مستقیم کی بیوی حنا کی جانب سے دی گئی تھی۔رپورٹ میں جو نام ہیں، ان میں ’’یونائیٹڈ اگینسٹ اگین ہیٹ فورم‘‘ کے کارکن شامل ہیں۔